ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا کا انعقاد چند روز قبل ہوا جس میں انڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائلز کے درمیان ہونے والا مقابلہ مداحوں کو مدتوں یاد رہے گا کیونکہ ڈیڈ مین کے نام سے مشہور انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو زندہ دفن کردیا۔
اے جے اسٹائلز نے انڈر ٹیکر کو چیلنج دیا تھا دونوں ریسلرز کا مقابلہ رنگ میں نہیں بلکہ رنگ سے باہر ہوا تھا جس میں ایک قبر بھی کھودی گئی تھی جو قبر میں گرا وہ ہار گیا۔
اے جے اسٹائلز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا وہ انڈر ٹیکر کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے لیکن ڈیڈ مین کے ہاتھوں خود کو شکست سے نہ بچاسکےتاہم مقابلے کے بعد انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو گلے لگا کر ان کی عزم کو سراہا۔
It was like watching a movie, not a wrestling match.
The American Bad Ass#WrestleMania #BoneyardMatch #Undertaker #ajstyles pic.twitter.com/eeu3aRORTC
— 칯뷰 (@fn1yFulrzG8vFDG) April 5, 2020
واضح رہے کہ ریسل مینیا میں ہی بگ ڈوگ رومن رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے کر انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا تھا تاہم ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے انڈر ٹیکر کی رنگ میں دوبارہ واپسی کرائی گئی تھی۔
انڈر ٹیکر اس سے قبل اپنے متعدد مقابلوں میں حریف ریسلرز کو تابوت میں بند کرکے شکست دے چکے ہیں لیکن اس منفرد مقابلے کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
کرونا وائرس کے سبب مختلف ممالک میں کھیلوں کے مقابلے ملتوی کیے جاچکے ہیں تاہم ریسلنگ کے مقابلے خالی میدان میں جاری ہیں اور مداح گھر بیٹھ کر ریسلنگ دیکھ رہے ہیں۔