متحدہ عرب امارات کے ستارے فی الحال گردش میں ہیں، کورونا سے متعلق خطرناک تجزیے سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا پہلا مریض فروری کے مہینے میں سامنے آیا تھا۔ اس بات کو دو مہینے ہو چکے ہیں، تاہم کورونا کے مریضوں کی گنتی میں اب زیادہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

امارات میں مقیم چند ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے چار ہفتوں میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، اس کے بعد آہستہ آہستہ کورونا کیسز کی تعداد گھٹتی چلی جائے گی۔

معالجین کے مطابق کورونا اماراتی سرزمین سے کب رخصت ہوگا، اس بارے میں کوئی ٹھیک ٹھیک تاریخ نہیں بتائی جا سکتی۔ کیونکہ ابھی تو کورونا مریضوں کی گنتی میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ اگلے چار ہفتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

اس لحاظ سے یہ آنے والے دِن بہت خطرناک ہیں، لوگوں کو پہلے سے بھی بڑھ کر احتیاط کرنی ہو گی۔

گزشتہ روز منگل کو امارات میں 412 کیسز رپورٹ ہوئے، جو اب تک کے ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز تھے۔

اس وقت مملکت میں 4,933 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کورونا کیسز کے رحجانات کی رپورٹ بتاتی ہے کہ جتنے زیادہ کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہوں گے، اگلے دِنوں میں اتنی ہی تیزی سے افراد کورونا کا شکار ہوں گے۔ جو کہ ملک کے ہیلتھ کیئر نظام کے لیے بھی بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آئیں گے۔

عریبین رانچز میں واقع آسٹر کلینک کی جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر فاطمہ آغا ناصری نے بتایا کہ دُنیا بھر میں کورونا کیسز سے متعلق رحجانات اور سٹڈیز کو دیکھتے ہوئے ایک اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مئی کے وسط سے جون کے وسط تک مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو گا۔ ایک اور خاتون ڈاکٹر نے بھی ڈاکٹر فاطمہ کی جانب سے بیان کردہ خدشات کی تصدیق کی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet