کوئٹہ خودکش دھماکے کا حملہ آور کون تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کوئٹہ خودکش دھماکے کا حملہ آور کون تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کوئٹہ: دو روز قبل کوئٹہ میں ہونے والے بزدلانہ حملے سےمتعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، خودکش حملے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں نجی ہوٹل پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار غیر ملکی تھا، دھماکے کے بعد جائے حادثے سے خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کے لئےبھجوائے گئے تھے تاہم نادرا کے ڈیٹا بیس ریکارڈ میں خودکش حملہ آور کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، خود کش حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں نجی ہوٹل کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، زور دار دھماکے سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
دھماکے سے متعلق یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ خود کش دھماکے کا ہدف چینی سفیر تھے، تاہم چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ چین کے سفیر اس روز ایک وفد کی قیات کرتے ہوئے کوئٹہ میں تھے، حملے کے وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں کسی چینی شہری کے مرنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet