سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی، بلدیہ شرقی کو لے ڈوبی،


کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کا ایک اور نیا کارنامہ ریلیف ہوئے گھوٹکی سے آئے گریڈ سترہ کے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جن کو دو دن پہلے ہی کورٹ کے احکامات کے تحت سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ریلیونگ کے احکامات جاری کیے تھے لیکن سیکرٹری بورڈ کے چہیتے دوست بلدیہ شرقی میں تعینات اکاؤنٹ افسر کی ایماء پر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی ردی کی نظر کرتے ہوئے گریڈ سترہ کے ریلیف ہونے والے کماؤ پوت افسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ شرقی بنا ڈالا

جبکہ لوکل کونسل کے ملازمین کے فیصلے ایس او فائیو کیا کرتے تھے لیکن باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے قریبی دوست بلدیہ شرقی کے اکاؤنٹ افسر کی پوسٹ پر براجمان رہتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کو کرپشن کی راہ دیکھانے میں مصروف ہے بلدیہ شرقی ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نے ضلع شرقی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی اپنا لی اور یہ ہی وجہ ہے کہ کسی بھی وقت وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ انہیں میونسپل کمشنر کی پوسٹ سے ہٹانے کے احکامات صادر کر سکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق بلدیہ شرقی میں تعینات مونسپل کمشنر اور ان کے چہتے اکاؤنٹ افسر کروڑوں روپے بٹورنے کیلئے جگہ جگہ روڈ کٹنگ اور غیر قانونی اشتہارات کے زریعے کروڑوں کی ہیرا پھیری میں مصروف مبینہ طور پر اس میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی، اکاؤنٹ افسر ودیگر کو ملوث قرار دیا جارہا ہے ساتھ ہی میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی تعیناتی کے بعد سے بلدیہ شرقی مشکلات میں گھری دکھائی دے رہی حتی کہ بلدیہ شرقی میں صفائی کے امور کو بھی بہتر نہیں بنایا جاسکا ہے اس قصور کے پیچھے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی کارکردگی کو حرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جن کی بطور میونسپل کمشنر تعیناتی کے بعد سے بلدیاتی افسران کیخلاف کاروائیاں تو ہوتی دکھائی دیں لیکن بلدیاتی افسران سے کام لینے میں ان کی مہارت صفر دکھائی دی جبکہ ملازمین بھی میونسپل کمشنر سے نالاں ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلدیاتی ملازمین کی بہتری کیلئے کوئی نمایاں کام سر انجام نہیں دیے سکے اور اب غیر قانونی اشتہاری بورڈ کے معاملے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ بلدیہ شرقی میں آج بھی کرپشن کے کھیل کھیلے جارہے ہیں جسے روکنے کے بجائے اعلی بلدیاتی افسران خود اس میں ملوث دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے



