سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات بلدیہ غربی کا ایڈورٹائزمنٹ کا محکمہ استعمال کرنے لگا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات بلدیہ غربی کا ایڈورٹائزمنٹ کا محکمہ استعمال کرنے لگا

مبینہ کرپٹ افسر بلدیہ غربی

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ غربی میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی مثالیں قائم ہونے لگیں، بلدیہ غربی نے بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانے کی مثال کو بھی پورا کر دیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات بلدیہ غربی کا ایڈورٹائزمنٹ کا محکمہ استعمال کرنے لگا اطلاعات کے مطابق بلدیہ غربی کے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ نے بلدیہ غربی کے ریونیو معاملات کو بہتر بنانے کے بجائے سرکاری پاور کو ایس بی سی اے کی جانب منتقل کر دیا ہے اس ملی بھگت میں ایس بی سی اے کے افسران بھی ملوث ہیں جو ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کو معاونت فراہم کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق بلدیہ غربی کے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اسوقت بلڈر بن چکے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں پورشن مافیا کا مضبوط کردار ادا کر رہے ہیں پورشن مافیا کے ساتھ ملکر وہ کئی پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جس پر بلدیہ غربی کے اعلی افسران بھی ان سے بازپرس کرنے سے گریزاں ہیں، دفتری اوقات کار میں وہ بلڈرز کے ساتھ ملکر کام سر انجام دینے کیلئے کبھی موبائل فون تو کبھی سائٹ پر موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلدیہ غربی کا محکمہ ایڈورٹائزمنٹ ریکوری بہتر بنانے کے حوالے سے کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے مذکورہ افسر اسٹیمرز ودیگر اشتہاری میٹیریل کے لگائے جانے پر اپنا حصہ وصول کر لیتے ہیں لیکن ان کی غیر قانونی سرگرمی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے پابندی عائد کر رکھی ہے یعنی پورشن کے لحاظ سے تعمیراتی عمل کو غلط قرار دیا گیا ہے مگر وہ اپنے فرائض مالی مفادات کے حصول تک مخصوص رکھ کر ایس بی سی اے کے ساتھ ملکر یہ کام سر انجام دے رہے ہیں جس پر ان کے اپنے دفتر کے ملازمین بھی نالاں دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ غربی میں ایسے افسران کی تعیناتیاں ہو رہی ہیں جو مالی مفادات کے حصول کیلئے کوئی بھی راستہ اختیار کرنے کو تیار ہیں جبکہ سندھ حکومت میں طاقتور روابط رکھنے کی وجہ سے ان پر ہاتھ ڈالنے سے ہر کوئی ڈرتا ہے انہوں نے وزیر بلدیات سندھ سمیت دیگر اعلی حکام سے گزارش کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو عوامی مسائل کے حل پر معمور کرنا ہے تو جانچ پڑتال کرنے کے بعد ایسے افسران کو بلدیاتی اداروں میں تعینات کیا جائے جو کم ازکم اپنے ادارے سے پچاس فیصد ہی صحیح مخلص ہوں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں