بلدیہ عظمیٰ کراچی کے احکامات ہوا میں, ضلع وسطی میں بلڈنگ میٹیریل، جنریٹرز کی مد میں غیر قانونی چالان جاری کئے جارہے ہیں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے احکامات ہوا میں, ضلع وسطی میں بلڈنگ میٹیریل، جنریٹرز کی مد میں غیر قانونی چالان جاری کئے جارہے ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ وسطی میں غیر قانونی طور پر بلڈنگ میٹیریل کے چالانوں کی ریل پیل سے شہری شدید متاثر ہونے لگے، جو کام بلدیہ عظمی کراچی کے لئے مقرر کئے جاچکے ہیں وہ کام مال بٹورنے کے لئے بلدیہ وسطی نے شروع کر رکھے ہیں جس میں ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز اور ان کے ہمنوا براہ راست ملوث دکھائی دے رہے ہیں یاد رہے کہ پہلے سابق مئیر کراچی وسیم اختر اس کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی افتخار شلوانی کے احکامات تھے کہ ضلعی بلدیات بلڈنگ میٹیریل سمیت جنریٹرز ودیگر پر چالان جاری کرنے کی مجاز نہیں ہیں اس حوالے سے کراچی کے تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز اور منتخب نمائندگان کے دور میں چئیرمینز کو بھی اس بات کا پابند کیا گیا تھا

کہ وہ بلڈنگ میٹیریل، جنریٹرز ودیگر چارجز وصول نہیں کرینگے یہ بلدیہ عظمی کراچی کا اختیار ہے کہ وہ اس ضمن میں فیس وصول کرے لیکن مذکورہ احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بلدیہ وسطی کی جانب سے بلڈنگ میٹیریل کی مد میں چالان پر چالان بھیجے جارہے ہیں ایف بی ایریا بلاک 3 اور 4 سمیت پورے ضلع وسطی کے چاروں زونز میں بلڈنگ میٹیریل، جنریٹرز کی مد میں چالان جاری کئے جارہے ہیں جس پر بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جس سے یہ تاثر عام ہو رہا ہے کہ شاید وہ بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں اس سلسلے میں چالان کے اجراء کے بعد ضلع وسطی کےمکین بھی پریشان ہیں کہ وہ یہ چالان بھریں یا نہ بھریں کیونکہ بلدیہ عظمی کراچی نے بلدیاتی اداروں کو اس قسم کی فیسیں وصول کرنے سے منع کیا ہے جبکہ بلدیہ وسطی کا متعقلہ محکمہ زور وزبردستی کی بنیاد پر چالان بھرنے کا تقاضہ کرنے کے ساتھ رقومات بھی طلب کر رہا ہےاور چالان نہ بھرنے کی صورت میں قانونی کاروائیوں کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے اور یہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں کہ اگر انہوں نے چالان بھرنے کے ساتھ رقومات فراہم نہ کیں تو وہ عمارت کی تعمیر کو رکوادیں گے فیڈرل بی ایریا کے مکینوں نے وزیربلدیات سندھ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی سے گزارش کی ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کو اس غیر قانونی کام سے روکیں اور آگاہی فراہم کریں کہ کسے بلڈنگ میٹیریل کی مد میں چالان کی مد میں ادائیگیاں کریں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں