بلدیہ شرقی میں یونیسیف کے تعاون سے اسکولوں میں طالب علموں کوآگاہی فراہم کی جارہی ہے

بلدیہ شرقی کے تدریسی مدارس میں کورونا سے آگاہی اور اسے شکست دینے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع

ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایت پر بلدیہ شرقی کے تدریسی مراکز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے نجات کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد پی آئی بی اور دیگر اسکولوں میں کیا جارہا ہے، ابراہیم علی بھائی اسکول میں اس حوالے سےمنعقدہ سیشن میں یونیسیف کے نمائندگان خلیل تیلی، سلمان ارشد،سبین حسن ودیگر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی ودیگر کے ہمراہ طالب علموں کوکووڈ ـ19 کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طالب علموں کا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کا جڑ سے خاتمہ کرنے میں کلیدی کردار ہے ایس اوپیز کی پابندی کر کے ہم اس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں اساتذہ اور طالب علم ون ٹو ون ایکدوسرے کو ایس اوپیز کا پابند بنائیں تو بہت جلد ہم کورونا کی عفریت سے باہر آجائیں گے،دنیا میں اس عفریت سے نجات پانے کیلئے مقرر کردہ ایس اوپیز پر پابندی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اس موقع پر طالب علموں نےیقین دہانی کروائی کہ وہ خود بھی حکومت کی مقرر کردہ ایس اوپیز پر پابندی کو یقینی بنانے کے ساتھ پیغامات کے ذریعے یہ بات ایکدوسرے کو منتقل کریں گے تاکہ باہمی تعاون سے کورونا کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکےمذکورہ نمائندگان نے حکومت سندھ سمیت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک، ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس سیشن نے ہمارے حوصلوں کو بھی تقویت بخشی ہے اور خوشی ہوئی کہ ایسے تدریسی مدارس بھی موجود ہیں جہاں اساتذہ اور طالب علم کورونا سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں