
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی کے سیکیورٹی عملہ نےمقامی صحافی پر خود ساختہ پاپندی عائد کر دی.میونسپل کمشنر نے لاعلمی ظاہر کر دی ـ بلدیاتی محکموں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اداروں کی کارکردگی منظرعام پر لانے میں پریشانی کا سامنا ہے ـ محکموں میں موجود کالی بھیڑیں صحافیوں کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھنے لگے ہیں جس کے سبب صحافیوں کو اپنی سنجیدہ ذمہ داری ادا کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے.اس طرح ہی کا ایک واقع مقامی صحافی فرقان فاروقی کے ساتھ بلدیہ شرقی کے کے مرکزی دفتر میں پیش آیا جب وہ صحافتی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے پہنچے تو وہاں پر موجودسیکیورٹی ملازم ماجد نے فرقان فاروقی کو روک لیااور کہا کہ میونسپل کمشنر شعیب ملک نے آپ کے داخلے پر پاپندی عائد کر دی ہے. بعدازیں تقریباایک گھنٹےکھڑے رہنے والے صحافی نے اپنے ساتھی صحافیوں سید جنید احمد، سید عمران علی شاہ،سید رضوان احمد،عابد عباسی، سید جوہر مجید ،راؤ عبدالغفار، محمد علی،احسن افتخار کو واقعہ سے متعلق آگاہی دی بعدازیں مذکورہ صحافیوں نے میونسپل کمشنر شعیب ملک سے ملاقات کیلئے انکے دفتر پہنچے تاہم ایم سی دفتر پر موجود نہیں تھے جس پر صحافیوں نے ایم سی دفتر کے سامنے احتجاج کیا. ترجمان بلدیہ شرقی فرحان خان نے ایم سی سے انکے وبائل فون رابطہ کر کے واقعہ سے آگاہ کیا.ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی صحافی کو انکی ذمہ داری سے نہیں روکا جاسکتا.ان کا کہنا تھا کہ ایم سی نےکسی صحافی پر پاپندی عائد نہیں کی ہے.واقعہ پر نوٹس لیا جائے گااور زمہ دار کیخلاف تادیبی کارروائی عمل لائی جائے گی.یاد رہے کہ فرقان فاروقی نے بلدیہ شرقی کے محکموں میں ہونے والی کرپشن بے نقاب کی تھی جس پر کالی بھیڑوں میں کھلبلی مچی ہو ئی ہے.



