بلدیہ غربی میں تعینات ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ غلام حسین کی کرپشن کی داستانیں رقم ہونے لگی

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ غربی میں تعینات ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ غلام حسین کی کرپشن کی داستانیں رقم ہونے لگی وال پیسٹنگ ، پول سائن، اسٹمیر سے بلدیہ غربی کو اشتہارات کا جنگل بنا ڈالا پرائیویٹ و سرکاری ملازمین سے پیداگیری کروانے والے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ مزے سے بلدیہ غربی میں عیش کر رہے ہےڈی ایم سی ویسٹ میں اشتہارات کی مدمیں لاکھوں کی پیدا گیریاں عروج پر میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھی خاموش تماشائی بن گئے کماؤ پوت ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ غلام حسین سے نمائندہ انقلاب نے رابطہ کیا تو موصوف کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے پائے الٹا نمائندہ انقلاب کو بہلنے کی کوشش کرتے رہے بلدیہ غربی ذرائع کے مطابق جب سے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ غلام حسین بلدیہ غربی میں تعینات ہوئے ہے جب سے بلدیہ غربی آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ وال پیسٹنگ ،شاپ بورڈ کی ریکوری محکمے میں کم اور افسران کی جیبوں میں زیادہ جمع ہورہی ہے مبینہ کرپشن کرنے والے غیر مقامی افسران کی تعیناتی سندھ لوکل گورنمنٹ کراچی میں کر کے مقامی افسران و ملازمین کی حق تلفی کر کے شہر کراچی کی ریکوری کو شدید نقصان پہنچانے میں مصروف ہے ضلع غربی کے افسران و ملازمین کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ،وزیر بلدیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بلدیہ غربی کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائی جائے،

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں