بلدیہ شرقی میونسپل کمشنر فوکل پرسن کے بغیر ادھورے

بلدیہ شرقی،۔ کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی)شہر کراچی کے ایک بڑے ڈسٹرکٹ بلدیہ شرقی کو نا تجربے کار میونسپل کمشنر کی تعیناتی کی وجہ سے بلدیہ شرقی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہےتجربہ نہ ہونے کے سبب میونسپل کمشنر نے اکاؤنٹ افسر گریڈ اٹھارہ کے نوید کولاچی کو فوکل پرسن کےطور پر اپنے پاس تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیاتھا جس کی وجہ سے اکاؤنٹ افسر و فوکل پرسن نوید کولاچی کی پانچو انگلیاں گھی میں تھی اور ساتھ ہی ساتھ ہر فائل پر تین پرسنٹ بھاری کمشن بھی وصول کر رہے تھے اطلاعات کے مطابق میونسپل کمشنر شعیب ملک نوید کولاچی سے بہت خوش تھے یہاں تک کہ ایک ڈسٹرکٹ کا اکاؤنٹ افسر میونسپل کمشنر کے ڈرائیور کے بھی فرائض انجام دے رہے تھے لیکن اچانک ہی میونسپل کمشنر شعیب ملک نے فوکل پرسن نوید کولاچی کو ہٹا کر سندھ گورنمنٹ سے گریڈ اٹھارہ کے جاوید کہلوڑ کو تعینات کروا لیا گیا ہےجس کی وجہ سے میونسپل کمشنر شعیب ملک اور اکاؤنٹ افسر نوید کولاچی میں ایک تناؤ کی صورتحال قائم ہوگی ہے بلدیہ شرقی ذرائع ابلاغ کے مطابق میونسپل کمشنر کے سابقہ فوکل پرسن اکاؤنٹ افسر نوید کولاچی بلدیہ شرقی میں اپنی ٹیم بنانے کی کوشش میں مصروف تھے کماؤ پوت محکموں میں غیر مقامی لوگوں کو تعینات کروا کر بلدیہ شرقی کو لوٹنے کا ارادہ رکھنے والے نوید کولاچی کے سپنے ہوا میں ہی رہ گئے بلدیہ شرقی میں تعینات اکاؤنٹ افسر و فوکل پرسن نوید کولاچی کی مقامی افسران کے ساتھ زیادتیوں کیوجہ سے مقامی افسران و ملازمین خوف میں مبتلا نظر آنے لگےہے موصوف سب کو کہتے ہے کہ جو افسر میرا حکم نہیں مانے گا اسے میں بلدیہ شرقی میں رہنے نہیں دو گا باخبرذرائع کے مطابق سندھ گورنمنٹ کی ایک اہم اور قابل شخصیات کا نام لے کر بلدیہ شرقی میں لوگوں سے کام لیا جارہا ہے جبکہ نوید کولاچی سے بارہا موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن افسوس صحافیوں سے بات کرنا اکاؤنٹ افسر و سابقہ فوکل پرسن نویدکولاچی کو پسند نہیں ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں