بلدیہ شرقی کامحکمہ میڈیکل سروسز بہتری کی جانب گامزن

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی کاوشوں سے بلدیہ شرقی کامحکمہ میڈیکل سروسز بہتری کی جانب گامزن


پی آئی بی ڈسپینسری ومیٹرینٹی ہوم میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی  گئیں

قدیم ڈسپینسری ومیٹرینٹی ہوم کو یونیسیف کے تعاون سے بہتر بنایا جارہا ہے

کراچی  ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ضلع شرقی کو ہر لحاظ سے بہتر کرنے کی حکمت عملی کے تحت محکمہ میڈیکل سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات شروع کئے جاچکے ہیں ابتدائ طور پر ضلع شرقی کے مکینوں کیلئے بیش تر بیماریوں کی تشخیص کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا پہلا کیمپ پی آئ بی ڈسپینسری ومیٹرینٹی ہوم میں کیا گیا جس کا افتتاح ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خورشید علی نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیدغضنفر، میڈیکل سینٹر انچارج ڈاکٹر بینا حسن کے ہمراہ کیا اس موقع پر بلڈ، شوگر سمیت متعدد ٹیسٹس سمیت آئ اور ڈینٹل کئیر کے حوالے سے بھی مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں، بلدیہ شرقی کے ملازمین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں مفت طبی کیمپ سے استفادہ حاصل کیا اور بلدیہ شرقی کا بڑے پیمانے پر فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید غضنفر اور انچارج ڈاکٹر بینا حسن نے اس موقع پر کہا کہ ایڈمنسٹریٹر سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کے شکر گزار ہیں کہ ان کی کاوشوں سے میڈیکل سینٹر بہتری کی جانب گامزن ہیں یونیسیف کے تعاون سے پی آئ بی میڈیکل سینٹر کو بہترین طبی مرکز بنانے کیلئے اقدامات شروع ہو رہے ہیں آپریشن تھیٹر کو فعال کرنے کے ساتھ الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور لیبارٹری سمیت دیگر طبی سہولیات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہےجبکہ فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد ضلع شرقی کے مکینوں کو ان کے گھر کے قریب زیادہ سے زیادہ جانچ کے ذرائع کی مدد سے طبی سہولیات پہنچائ جارہی ہیں پہلے ہی طبی کیمپ میں عوام کا ریسپانس یہ ظاہر کر رہا ہے کہ اس حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں اس سلسلے کو مزید درازکیا جائیگا پی آئ بی میڈیکل کیمپ میں مفت دوائیوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں