
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےدوران اجلاس پنجاب میں انتظامی طورپربڑی تبدیلیوں کاعندیہ دے دیا، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کےاجلاس سے پہلے وزیراعلٰی پنجاب سےملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے پرویز خٹک کو چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ارکان کی حمایت حاصل کرنےکاٹاسک دےدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےعہدے کے لیے اتحادیوں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کسی بھی اتحادی جماعت کو دینے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔



