بلدیہ عظمیٰ کراچی، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کا بدنام کرنے والوں کو دو ٹوک جواب،

بلدیہ عظمیٰ کراچی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کو بدنام کرنے والوں کو دو ٹوک جواب،

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کو بد نام کر کے کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہے جس میں ان کی راہ کی سب سے بڑی روکاوٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی رضوان احمد خان ہے نے مقامی اخبارات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے نمائندہ انقلاب سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت ہی اس پر فیصلہ دے گی۔ تاہم 1963سے یہ ٹرسٹ ایجوکیشنل، میڈیل،ووکیشنل انڈوومنٹ ٹرسٹ کی ملکیت ہیں۔ بلدیہ کراچی نے انہیں نوٹس دے دیا ہے اور سب رجسٹرار سے آڈٹ رپورٹ بھی مانگی ہے۔ جبکہ اس پرD-6623/2017،Cp-3145/2018،Suit Ni. 438/ 2018،Cp. No. 2299/017، CP No. 2515/ 2017 عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ شوکاز نوٹس نمبر 54/2021بھی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جرمن اور کورین کے پلاٹس ایجوکیشنل، میڈیل،ووکیشنل انڈوومنٹ ٹرسٹ کی ملکیت ہیں۔ جنہیں سروس نہ دینے پر قانونی طریقے سے واگزار کرایا جائے گا۔ گراؤنڈ رینٹ کے چالان ٹرسٹ نے بھرے تھے۔ نوٹس دیا جا چکا ہے۔
جبکہ سب رجسٹرار کو لیٹر نمبر 106کے ذریعے رپورٹ مانگی گئی ہے۔جسکے بعد عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے گی کہ کے ایم سی کو زمین واپس کی جائے۔تمام صحافی دوستوں اور بھائیوں سے اپیل ہے کہ خبر کی تصدیق ضرور کریں صحافی ہمارے ملک کا چوتھا ستون ہے ہر مشکل وقت میں ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں