
اقتدار سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آ گیا امریکا نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روک دیے۔
امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
افغانستان، شام اور عراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے کے لیے وائٹ ہاؤس کی اجازت لینا ضروری ہوگا۔
ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے، لیکن وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملے نہیں کئے جائیں گے۔
جان کربی کا کہنا ہے کہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی، اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔



