بلدیہ شرقی کے کماؤ پوت چہیتے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار، و دیگر ساتھی قانون کی گرفت میں،

سندھ گورنمنٹ و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کے کماؤ پوت چہیتے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار، و دیگر ساتھی قانون کی گرفت میں،

مبینہ کرپٹ نہ تجربہ کار گریڈ 17 کے افسر کی تعیناتی کی وجہ سے بلدیہ شرقی کی ریکوری کم اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی جیبیں گرم ہوتی جا رہی ہے۔

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی میں تعینات ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار اور ان کا عملہ قانون کی گرفت میں بالآخر آ ہی گیا لاکھوں روپے کمانے والے کماؤ پوت ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار و عدنان بشارت پر تھانہ فیروز آباد میں ایف آئی آر درج کر دی گئی،جس میں کہا گیا ہے کہ جان سے مارنے کی دھمکی،رشوت وصولی اور قانونی سائٹ کو نقصان پہنچانے پر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ایسٹ راجہ بوزدار،عدنان بشارت ودیگر ملازمین کیخلاف تھانہ فیروز آباد میں ایف آئی آر درج کردی گئی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ
بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر شعیب ملک بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کی مد میں لاکھوں روپے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب ملک بھی وصول کرتے رہے ہے اور یہی وجہ ہے کہ بلدیہ شرقی میں جگہ جگہ بل بورڈز اور ایڈورٹائزمنٹ کی بھر مار ہے کیوں کہ اعلیٰ افسران بھی راجہ خان بزدار کے آگے بے بس ہے وہ جو مرضی کریں کوئی فرق نہیں پڑتا آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کے ڈائریکٹر  نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئےبلدیہ شرقی آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ سے پیسا بناتےہوئے ڈسٹرک ایسٹ کو کنگال کرنا شروع کر دیا تھا اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ  کے ساتھ ان کی ٹیم باقاعدہ طور پر لوگوں کو ہراساں کر کے پیسے کی لین دین کرنے میں مصروف ہے رات گئے تک بلدیہ شرقی کا آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین مال کا بٹوارہ کرتے نظر آتے ہے بلدیہ شرقی ذرائع کے مطابق بلدیہ شرقی میں روہڑی میونسپل کارپوریشن سے غیر قانونی طور پر سیاسی اثرو رسوخ کی بنیاد پر تبادلہ کروا کر آنے والے 17 گریڈ کے افسر راجہ  بزدار نے بلدیہ شرقی کو رشوت کے عیوض ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے زریعے رینٹ پر چڑھا دیا جس کی بناء پر ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے مالکان نے بلدیہ شرقی میں دیواروں بلڈنگوں کو تشہری دیو ہیکل بورڈوں وال پیسٹنگ سے بھر دیا با خبر ذرائع کے مطابق 17 گریڈ کے ناتجربہ کار راجہ خان بزدار نے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے مالکان کو بغیرِ این او سی اور ریونیو کے کھانچے میں تشہری مہم چلانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے بلدیہ شرقی کو سالانہ کروڑوں روپے ریونیو سے محروم کیا جا رہا ہے سندھ لوکل گورنمنٹ کے چہیتے میونسپل کمشنر اور راجہ بزدار کو کسی بات کا ڈر نہیں ان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ہو یا نیب سب میری مٹھی میں ہے یہی وجہ ہے کہ ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ کی پوسٹ پر 18 گریڈ کے افسر کی جگہ ایک جونیئر کو تعینات کر دیا گیا ڈائریکٹر راجہ خان بزدار نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے 17 گریڈ کا افسر ہونے کے باوجود 18 گریڈ کی سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ نے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی سیلری بھی ایڈجسٹ کروانے کے لیے باگ ڈور شروع کردی چہیتوں اور مال پکڑ افسران کی تعیناتی سے اتھارٹی بھی قابل افسران کی حق تلفی کر کے مقامی افسران کو تباہ کرتے نظر آنے لگی نہ تجربہ کار افسران شعبوں میں قابلیت نہ ہونے سے اتھارٹی کے انتظامی امور شدید متاثر اور خلاف ضابطہ کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے مقامی افسران ویٹنگ پر ہے لیکن سندھ گورنمنٹ مال بناؤ پالیسی کے تحت بلدیہ شرقی میں غیر مقامی افسران کو تعینات کر کے بلدیہ شرقی سے اپنا حصہ وصول کر نے میں مشغول ہے تاہم حکومت سندھ اپنے چہیتوں کو نوازنے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی ہے ایک افسر کو کئی شعبوِں کا چارج دے کر قابل افسران کی حق تلفی کے ساتھ انتظامی امور کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے.قوائد وضوابط کے برخلاف تعیناتی سے اتھارٹی کے مقام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے.لیکن حیرت انگیز طور محکمہ بلدیات کی حکام کی جانب سے راجہ بزدار کی غیر قانونی تعنیاتی اور لوٹ مار کی متعدد شکایات کے باوجود بھی کاروائی کرنے سے قاصر رہے کیونکہ ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ راجہ خان بزدار کو اہم سیاسی شخصیات نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے تعنیات کروایا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں