پی ٹی آئی پنجاب حکومت خطرے میں ، پنجاب میں ان ہاوس تبدیلیوں کی تیاری شروع

پی ٹی آئی پنجاب حکومت خطرے میں ، اپوزیشن نے مرکز کے بجائے پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کی تیاری شروع کردی۔

کراچی: خصوصی رپورٹ ۔۔۔۔۔ سینیٹ انتخابات کے نتائج نے ایوانوں میں ہلچل مچادی ، ،پی ڈی ایم نے وفاق کے بجائے پنجاب حکومت پر نظریں گاڑ دیں،پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی پر غور شروع ہو گیا ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اب قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر اپوزیشن اجلاس کا بائکاٹ کر کے عمران خان کو اعتماد کا وٹ لینے کا پورا موقع دے گی، با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اب واق مین تبدیلی کے بجائے پنجاب میں تبدیلی لانے کے لیے صلاح و مشورے شروع ہو گئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ بھی مارچ کے بجائے عید کے بعد رکھنے پر مشاورت شروع ہو گئی۔ ادھر وفاق کی سنگی صورتحال پرآرمی چیف اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیاں ملاقات ہوئی ہے ، جبکہ سیینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ اور مبینہ جان بوجھ کر ووٹ ضائع کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی بڑی بیٹھک لگانے کے لیے صوبوں کے گورنرز، پی ٹی آئی سے وابسطہ ارکان اسمبلی اور پارٹی کے اہم رہنما اسلام آباد میں طلب کر لیے گئے ۔ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں میں ایک متحدہ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے راضی مگر جی ڈی اے شدید ناراض ہو گئی ، جے ڈی اے کو سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات مین بھی ناکامی کا سامنا تھا جس پر ناکام امیدوار جی ڈی اے ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس بار سینیٹ انتخابات میں بھی جی ڈی اے امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس پر جی ڈی اے نے احتجاج کیا ہے اورر کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے دھوکہ دیا ہے ، جس کے باعث پی پی پی کو ایک اضافی نشست بھی حاصل ہو گئی تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تھریک عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ دینے کے بجائے اس اجلاس کا بائکاٹ کر دیا جائے ۔ اور عمران خان کو بھر پور موقع دیا جائے تاکہ مہنگائی ، بے روزگای اور ٹیکسوں کے اضافے کے بوجھ تلے دبے عوام کو یہ باور ہو جائے کہ عمران خان مین حکومت چلانے کی اہلیت نہیں اور پی ٹی آئی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے۔جبکہ اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیےپنجاب مین تبدیلی لانے کی تیاری ہو رہی ہے ، اس کے لیے مسلم لیگ ق بھی در پردہ گرین سگنل دے رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی جنوبی پنجاب صوبےکا وعدہ پورا نہ ہونے اور احساس محرومی کے باعث پی ٹی آئی سے شدید ناراض ہیں۔ ون کی جانب سے بھی پی ڈی ایم خصوصاََ مسلم لیگ نون کو پنجاب مین تبدیلی کا گرین سگنل دیا گیا ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اب لانگ مارچ بھی آگے لے جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اپوزیشن جماعتیں مرکز میں تھریک عدم اعتماد لانے کے بجائے پنجاب میں تھریک عدم اعتماد لانے پر غور کر رہی ہیں۔ آئندہ آنے والے چند روز مین صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں