عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 3 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس

عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تین روزہ دروے پر عراق پہنچ گئے، عراق بھر میں پوپ کی تصاویر اور خیرمقدمی بینرز لگائے گئے ہیں۔

پوپ فرانسس معروف مذہبی رہنما آیت اللہ سیدعلی سیستانی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعدوہ تاریخی شہر ناصریہ میں بین المذاہب جلسے میں شرکت کریں گے جہاں سے واپسی پر پوپ بغداد میں سینٹ کلیڈین کیتھیڈرل کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

عراقی پارلیمنٹ میں عیسائی نمائندوں نے بھی پوپ کے دورہ عراق کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے عراقی عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet