اورنگی پروجیکٹ نے ابتک چھ کلو میٹر کا علاقہ آپریشن میں کلیئر کیا ہے،پی ڈی اورنگی

جاوید مصطفی ناظم انسدا تجاوزات کی زیر نگرانی سافٹ آپریشن کے دوران میٹرو سیکٹر تین اور بنارس پر کاروائی سافٹ تجاوزات گرادی گئیں۔ آپریشن بلا تعطل جاری

کراچی۔۔۔۔گجر نالے، محمود آباد نالے کے بعد بلدیہ عظمی کراچی اونگی ٹاؤن کے انسداد تجاوزات کے عملے نے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جاوید مصطفی کی زیر نگرانی سافٹ آپریشن کے دوران میٹرو سیکٹر تین اور بنارس پر کاروائی سافٹ تجاوزات گرادی گئیں۔ آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے کراچی کے نالوں کو کشادہ کرنے کے لئے مہم چلائی ہوئی ہے۔ جسکے لئے پہلے مرحلے میں سافٹ آپریشن اور دوسرے مرحلے میں گھروں کو طے شدہ طریقہ کار اور عدالتی و ٹریبونل کی ہدایات کے مطابق کلیئر کیا جائے گا۔ اورنگی پروجیکٹ نے ابتک چھ کلو میٹر کا علاقہ آپریشن میں کلیئر کیا ہے۔ پروجیکٹ اورنگی کے ڈائریکٹر محمد رضوان خان، جاوید مصطفی اسٹنٹ کمشنرز صدف اعظم، جہانگیر شاہ، سینئر
ڈائریکٹر مظہر خان،محمد انیق۔ عقیل احمد، ارشاد احمد، رانا شاہد، توقیر درباری، عابد، منیر اختر، صلاح الدین، غلام رسول و دیگر نے آپریشن میں حصہ لیا اس موقع پر پولیس اور رینجرزکے سٹی وارڈنز علاوہ انسداد تجاوزات کے عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعض جگہوں پر مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم کام جاری رہا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں