ریڈ کلر ڈے کے حوالے سے اسکولوں میں سرگرمیاں
بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی جاری
بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو مرحلہ وار بہترین تدریسی مراکز بنائیں گے، ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ

کراچی. ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کی ہدایت پر بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کو بھی فروغ دیا جارہا ہے، گزشتہ روز ابراہیم علی بھائی اسکول پی آئی بی میں کیرئیر کونسلنگ کے انعقاد کے ذریعے طالب علموں کو مستقبل کا تعین کرنے اور ان میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اسی طرح طالب علموں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگوں کی اہمیت اور اس سے وابستہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے مختلف کلرز کے دنوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ریڈ کلر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں سرخ رنگ کی افادیت اور اس سے وابستہ اشیاء کے بارے میں طالب علموں کو معلومات فراہم کی گئیں جہاں اساتذہ نے سرخ رنگ کے بارے میں طالب علموں کو آگاہی فراہم کی،ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی نے محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کے ہمراہ ریڈکلر ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے کیرئیر کونسلنگ سمیت دیگر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو ہر لحاظ سے بہتر بنا کر اسٹیندرڈ قائم کریں گے، بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو مرحلہ وار تدریسی وغیر تدریسی سرگرمیوں کے لحاظ سے بہتر بنایا جارہا ہے کوشاں ہیں کہ تدریسی مراکز کو نہ صرف تدریسی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بہتر بنایا جائے تاکہ طالب علم تدریسی لحاظ سے بہترین سہولیات حاصل کرنے کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا نام پیدا کرسکیں.



