
نیوزی لینڈ میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی
زلزلہ نیوزی لینڈ کے مشرقی شہر گسبورن سے 180 کلومیٹر دور ہوا جس کی زمین میں گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ زلزلے کے مرکز کے اردگرد 300 کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آیاجس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی ایجنسی کے مطابق اس کی شدت 7.3 تھی۔
#UPDATE The USGS said the quake hit 180 kilometres (111 miles) northeast of the New Zealand city of Gisborne at 2:27 am local time (1327 Thursday GMT), at a relatively shallow depth of 10 kilometres #NZquake pic.twitter.com/Sj10A4cUmh
— AFP News Agency (@AFP) March 4, 2021
نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے فوری بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں یا نہیں۔
We have issued a TSUNAMI WARNING for New Zealand coastal areas following the magnitude 7.3 earthquake near EAST OF THE NORTH ISLAND NEW ZEALAND. There is a LAND and MARINE TSUNAMI THREAT. An EMA will be issued to areas under land and marine tsunami threat.
— National Emergency Management Agency (@NZcivildefence) March 4, 2021
اس ٹویٹ کے بعد ایجنسی کی جانب سے ایک اور بیان میں مشرقی ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر جانے کی تلقین بھی کی۔



