ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ

ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید

محمد علی شاہ

کراچی)پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کی ہدایت پر ڈی ایم سی ایسٹ کے مختلف محکمہ جات کی جانب سےذمہ داریوں سے بڑھ کر فرائض سر انجام دئیے جارہے ہیں اس سلسلے میں سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سید اظہر حسین شاہ ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح اور سلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی نالہ صفائ کے ساتھ ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود سیوریج لائنوں کی صفائ کے امور بھی سر انجام دئیے جارہے ہیں،ڈالمیا یوسی 23 میں سیوریج لائنوں کی صفائ کے لئے لیبر کی مدد سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا گیا جمشید زون میں منظور کالونی میں بھی سیوریج لائنوں کی صفائ کے امور سر انجام دئیے جاچکے ہیں، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی محمودآباد کی یوسی 5 میں موجود تنگ گلیوں میں موجود کچرے کو صاف کیا جارہا ہے اسی طرح پی ایس ایل میچز کے روزانہ اختتام کے بعد پارکنگ گراؤنڈز کی صفائ ستھرائ کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بھی بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ مختلف محکمے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں جس سے ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران اور بعد میں ضلعی اور بلدیاتی انتظامیہ خدمات کی فراہمی کیلئےمثالی کردار ادا کر رہی ہیں کوشش ہے کہ سہولیات کی فراہمی میں ہر ممکن کردار ادا کر کے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں