سندھ لوکل گورنمنٹ کے پاس قابل افسران کی قلت ،،

سندھ لوکل گورنمنٹ کے پاس قابل افسران کی کمی ،،

کراچی: رپورٹ: فرقان فاروقی) سندھ لوکل گورنمنٹ
کے پاس قابل افسران کی قلت کئی کئی سالوں کی سروسز کے بعد تین سو یوسی سیکریٹریز کی بھرتیوں پر آواز اٹھنے لگی، سندھ لوکل گورئمنٹ نے بھرتیوں کی جانچ پڑتال کیلئے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کمیٹی میں شامل دو افسران کو تنقید کا سامنا ہے کمیٹی کے چئیرمین طارق بگھیو پر اعتراض اٹھایا جارہا ہے کہ ان کی اپنی ترقیوں کی رفتار پر اعتراض بھی اٹھایا جارہا ہے جبکہ کمیٹی کے رکن منظور مہر جنکی پوسٹ اسسٹنٹ ہے اور گھوٹکی کے کونسل ملازم ہیں ان کو اس کمیٹی میں سپرینٹنڈنٹ ظاہر کیا جارہا ہے ان پر بھی کہا جارہا ہے کہ ان کی کمیٹی رکن کی حیثیت سے تعیناتی درست نہیں ہے گریڈ سولہ کے ملازم کو اتنی اہم کمیٹی کا میمبر کیوں بنایا گیا ؟؟؟باخبر ذرائع کے مطابق دونوں افسران کی کمیٹی میں موجودگی یہ ظاہر کر رہی ہے کہ کمیٹی کی دال کالی ہے اور مک مکا کرنے کے بعد یوسی سیکریٹریز کو کلئیر کر دیا جائے گا جبکہ کمیٹی اپنی کارکردگی کو ظاہر کرنے کیلئے کچھ یوسی سیکریٹریز کو قربانی کا بکرا بھی بنا سکتی ہے یوسی سیکریٹریز کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مالی مفادات کے حصول کیلئے جو بھی کام کئے جاسکتے ہیں وہ کئے جارہے ہیں جس کے پیچھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید محکمہ بلدیات میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں اور جلدی جلدی میں کیسز نمٹانے کا عمل جاری ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں