بلدیہ شرقی، پی ایس ایل میچز،شائقین کرکٹ کو مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا

پی ایس ایل میچز،شائقین کرکٹ کو مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا

روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ایل میچز کے بعد بلدیاتی

 خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے

ٹی وی اسٹیشن روڈ پر پےور بلاکس کی تنصیب کا عمل جاری


کراچی ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر پی ایس ایل میچز کے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد کے دوران اور بعد میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف شائقین کرکٹ کو مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے فیومیگیشن کا اہتمام کیا گیا جو کہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی سر انجام دیاگیا، روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ایل میچز کے اختتام کے بعد پارکنگ گراؤنڈز سمیت نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بلدیاتی خدمات کو اپ ٹو ڈیٹ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی انتظامی اور بلدیاتی خدمات کی بدولت پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کامیابی سے جاری ہے جسے شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے دریں اثناء مذکورہ افسران کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح کی زیر نگرانی ٹی وی اسٹیشن روڈ یوسی 18میں ترقیاتی کام تیزی سے سر انجام دئیے جارہے ہیں ٹی وی اسٹیشن روڈ پر پے ور بلاکس کی تنصیب کا کام سر انجام دیکر فٹ پاتھوں کو بہتر بنایا جارہا ہے جبکہ دیگر بلدیاتی امور کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی کام جاری ہیں مذکورہ سڑک پر جاری ترقیاتی کاموں کا گزشتہ دنوں رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی معائنہ کیا تھا ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی جمشید زون میں نالہ صفائ کے کام جاری ہیں نالہ صفائی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کے نالہ صفائی کے بعدنکلنے والے سلٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں