کورونا وائرس: 4 مریضوں کیلئے ایک وینٹی لیٹر قابل استعمال، پاکستانی ڈاکٹرکا بڑا کارنامہ

کورونا وائرس
چار مریضوں کے لئے ایک وینٹی لیٹر کو قابل استعمال بنانے والے پاکستانی ڈاکٹر کو انتہائی منفرد انداز میں امریکیوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر سعود کو یہ حیرت انگیز کام کرنے پر مقامی پولیس اور مکینوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور خاص کر ترقی یافتہ ممالک میں بھی کمی ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر سعود نے چار لوگوں کے لیے ایک وینٹی لیٹر کو قابل استعمال بنانا ایک قابل فخر کارنامہ ہے،

پاکستانی ڈاکٹر نے مانچسٹر میموریل ہسپتال میں وینٹی لیٹر کو چار مریضوں کے لئے قابل استعمال بنایا تھا۔ پاکستانی ڈاکٹرکے اس کارنامے کے بعد مقامی پولیس اور مکین بڑی تعداد میں اپنی گاڑیوں کا ہارن بجاتے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے اور منفرد انداز میں قطار میں چلتی گاڑیوں نے پاکستانی ڈاکٹر کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet