کراچی (انقلاب نیوز ویب ٹی وی ) کراچی ایک گھر پر چھاپا بڑے تعداد میں سرکاری ادویات برآمد 3 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی شوکت علی کتھیان نے بتایا کہ تھانہ اتحاد ٹاون کے پولیس کو خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ ٹاؤن کے حدود میں سرکاری ادویات کی بلیک کر کے فروخت کرنے کا کاروبار کیا جارہا ہے لہٰذا ٹیم تشکیل دے کر باقاعدہ ریکی کا آغاز کیا گیا ۔ ایس ایچ او فلک شیر گل کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے اتحاد ٹاؤن کے مفتی محمود چوک پر واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سرکاری ادویات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ دورانے تفتیش ملزمان نے اپنا نام عباس خان ولد گل خان ۔ گوہر علی ولد محمد غنی ۔ اکبر علی ولد فیض محمد بتایا ہے ۔ دوران تفتیش مزید ملزمان نے مزید بتلایا کہ تینوں ملزمان لیاری جنرل اسپتال میں سرکاری ملازم ہیں اور وہ وہا سے سرکاری ادویات اسپتال سے دیگر عملے کی ملی بھگت سے چوری کر کے سرکاری لیبل کو ہٹا کر مختلف میڈیکل اسٹوروں میں فروخت کرتے ہیں ۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ایس ایچ او اتحادٹاون اور ان کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر شاباشی دی
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89