رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن کے درمیان رخنہ ڈالنے کی کوششیں عروج پر پہنچ گئیں

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن کے درمیان رخنہ ڈالنے کی کوششیں عروج پر پہنچ گئیں، سوشل میڈیا کے مختلف گروپس میں شہریار گل میمن کے حوالے سے ایک بیان جو انہوں نے دیا ہی نہیں ہے زیر گردش رہا جس پر یہ کہا جارہا ہے کہ منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے سازشی عناصر من گھڑت بیانات سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں جس کے پیچھے مذموم مقاصد دکھائی دیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس ڈپٹی کمشنر کورنگی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والےمنتخب نمائندگان کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے جس سے سازشی عناصر خائف دکھائی دیتے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح اس میں دراڑ ڈالی جائے، ڈسٹرکٹ کورنگی مشترکہ جدوجہد کے سبب بہتری کی جانب گامزن ہے جو سازشی ذہنیت رکھنے والوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے انکی کوشش ہے کہ کسی طرح اس مشترکہ کوآرڈینیشن سے آنے والی بہتری کو سبوتاژ کیا جائے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں