ڈپٹی کمشنر بلدیہ وسطی /ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد بخش دھاریجو نے15 روزہ فلاور شو کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر بلدیہ وسطی /ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد بخش دھاریجو نے15 روزہ فلاور شو کا افتتاح کر دیا

تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،فلاور شو نے عوام کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے، ڈپٹی کمشنر بلدیہ وسطی

صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں سمیت بلدیاتی خدمات میں مزید بہتری لائیں گے، میونسپل کمشنرسید علی زیدی

کراچی ………. ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سینٹرل محمد بخش دھاریجو نے میونسپل کمشنر سید علی زیدی کے ہمراہ ماڈل پارک ناظم آباد نمبر 2 نزد انکوائری آفس میں پندرہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سینٹرل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد بخش دھاریجو نے کہا کہ کووڈ کی موجودگی کی وجہ سے سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئ تھیں جسے ڈی ایم سی سینٹرل نے اس خوبصورت فلاور شو سے بحال کر دیا ہے عوام اس سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو باعث تقویت ہے فلاور شو کے دوران ایس اوپیز کی پابندی کو یقینی بنایا گیا ہے لوگوں کی جوق درجوق آمد اس بات کی مظہر ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیئے، بہتر بلدیاتی خدمات کے ساتھ کوشش ہے کہ تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران وملازمین سمیت دیگر محکمہ جات کو سراہا اور بہترین فلاور شو کے انعقاد پر ملازمین کو اعزازیہ دینے کااعلان کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طرح ٹیم ورک کے طور پر ضلع سینٹرل کو بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بھی بہتر سے بہترین بنایا جائے گا، میونسپل کمشنر علی زیدی نے اس موقع پر کہا کہ فلاور شو اچھی سرگرمی ہے اسی طرح کی مختلف سرگرمیاں جاری رکھیں گے کچھ عرصے بعد شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جبکہ گراؤنڈز کو بھی آباد کریں گے، تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں سمیت ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بڑھائیں گے، اس موقع پر بلدیہ وسطی کے افسران کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر سینٹرل محمد بخش دھاریجو، میونسپل کمشنر سینٹرل سید علی زیدی کے ہمراہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں