اسپین کی حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کے متعلق بڑا اعلان، اب کھولیں گے کاروبار دوبارہ

اسپین کی حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان
کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہے،لیکن عوام کو سہولیات بھی فراہم کرنی ہیں اسپین کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا، کاروبار جزوی طور پر دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

اسپین کی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

اسپین کی حکومت نے جان لیوا کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا تھا تاہم اب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔

حکومت نے واضح کیا کہ نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے بلکہ صرف عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کی اشیاء خرید سکیں اور چھوٹے کاروباری افراد کو کچھ ریلیف ملے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں یورپی ملک اسپین دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں اب تک دس ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet