ڈی ایم سی ایسٹ اور ضلعی انتظامیہ کی پی ایس ایل کے انعقاد کے حوالے سے مثالی انتظامات جاری

کراچی …….. ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کی ہدایت پر پی ایس ایل سیزن سکس کے میچز میں بلدیاتی خدمات کے حوالے سے محکمہ جات اپنا متحرک کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں میچز کے اختتام کے بعد رات گئے تک بلدیاتی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا کر اگلے میچز تک بلدیاتی خدمات پہلے جیسی کر دی جاتی ہیں حکیم محمد سعید گراونڈ یونیورسٹی روڈ ودیگر گراؤندز پر پی ایس ایل میچز کے حوالے سے انتظامات کئے گئے ہیں جس میں شائقین کرکٹ ایس اوپیز کی پابندی اختیار کرتے ہوئے میچز میں شریک ہورہے ہیں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی تک پہنچا رہی ہے ،ڈی سی/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں عوام کو ایک عرصے بعد کرکٹ کا بڑا ایونٹ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں بھی اہمیت کا حامل قرار پا چکا ہے لہذا کوشش کی ہے کہ شائقین کرکٹ کووڈ-19 کی موجودگی میں ایس اوپیز کی پابندی میں رہتے ہوئے ایونٹ سے بھرپور انجوائے کریں جیسے جیسے پی ایس ایل سکس آگے بڑھے گا عوام کی مزید توجہ بڑھے گی لہذا کوشاں ہیں کہ شائقین کرکٹ کو انتظامی اور بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بھرپور طریقے سے مستفید کیا جائے شائقین کرکٹ نے ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے کئے جانے والے بلدیاتی انتظامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی موجودگی میں کراچی میں ایک بڑا کرکٹ ایونٹ منعقد ہورہا ہے جس پر ہم بہت خوش ہیں، جس جس نے اس ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے اپنا کرداد ادا کیا ہے اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں.



