کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) سندھ گورنمنٹ میں ویٹنگ پوسٹنگ کی کوشش میں 19 گریڈ سینئر افسران عرصہ دراز سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہے لیکن باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیا سندھ گورنمنٹ نے اپناتے ہوئے ایک انوکھی روایت قائم کردی بلدیاتی اداروں میں تعینات سب انجنئیرز گریڈ 11 کی سینیارٹی لسٹ کا اجراء،سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے سب انجنئیرز کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کے بعد انہیں بلدیاتی اداروں میں تعینات کیا جائیگا جبکہ قانونی طور پر گزیٹیڈ پوسٹ پر براہ راست لمبی چھلانگ لگانے کی قانون میں گنجائش موجود نہیں ہے،اس کے برخلاف دو فروری کو سب انجنئیرز کی سینیارٹی لسٹ کا اجراء کیا گیا ہےجس میں سب انجنئیرز کو مبینہ طور پربیک ڈور سپورٹ کے ذریعے گریڈ 17 میں ترقیاں دئیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں اور اگر ایسا کیا گیا ہے تو یہ کھلم کھلا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے جبکہ سروس رولز بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتے ہیں اگر یہ ترقیوں کا عمل جاری رکھا گیاتو درجنوں سب انجنئیرز کی ترقیوں کے بعد بلدیاتی اداروں کی اہم پوسٹیں قبضے میں لے لی جائیں گی، دوسال کاسول میں ڈپلومہ ہولڈرز کو دی جانے والی ترقیاں یا مستقبل میں مزید ترقیوں کے امکانات پر ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی عدلیہ بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کے حوالے سے پہلے ہی احکامات جاری کر چکی ہے کہ انہیں اہم پوسٹوں سے ہٹایا جائے جس پر سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے انہیں اہم پوسٹوں سے ہٹا کر دیگر جگہوں پر تعیناتی کی تھی مگر اب ڈپلومہ ہولڈرز پر خاص لطف وکرم اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ ایک طرف سپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری کی جارہی ہے تو دوسری جانب اس کی خلاف ورزی کو بھی نظرانداز نہیں کیا جارہا ہے، سب انجنئیرز گریڈ 17 میں ترقیاں پاگئے تو یقینی طور پر قانونی نقطعہ نظر کے تحت عدالتوں سے رجوع کیا جاسکتا ہے کیونکہ ایسا کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے کہ گریڈ 11 کو گریڈ 17 میں ترقیاں دے دی جائیں اور اگر ایسا ضروری ہے تو اس کی منظوری وزیراعلی سندھ سے حاصل کرنا ضروری ہے اور ایسا کیا گیا تو وزیراعلی سندھ اس سلسلے میں لاء ڈیپارٹمنٹ سے رائے حاصل کریں گے جس کے مثبت میں آنے کے امکانات ممکن نہیں دکھائ دے رہے ہیں قانونی طور پر گریڈ 11 کو گریڈ 14میں ترقیاں دینا درست ہے کیڈر کے لحاظ سے گریڈ 16 تک بھی ترقی کے مواقع دئیے جاسکتے ہیں لیکن گزیٹیڈ پوسٹ پر تعیناتی کیلئے قانونی شقیں حائل ہیں جنہیں دور کئے بغیر ترقیاں فراہم کرنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کو مشکلات بھی درپیش آسکتی ہیں.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments

Pakistan Zindabad

Pak Army & Air Force Celebrated after destroying IAF JETS & Capturing Indian Pilots | Pakistan Army
Recent Posts
- ایم کیوایم پاکستان چئیرمین کا اعلان کرنے کے بعد مخمصے کا شکار مرکزی کونسل میں کسے رکھیں اور کسے چھوڑیں درد سر بن گیا،ذرائع
- غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 489 طبی عملے کے افراد سمیت 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- Thailand’s top diplomat visits Myanmar border amid clashes, evacuations
- پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
- Israel’s war on Gaza: At least 63 killed in Gaza in last 24 hours
Recent Comments
بلدیہ شرقی کی جانب سے علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے میں ازخود بھی اقدامات بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں
ISPR ZINDABAD
دیکھے شیر کی بچی پاکستانی مونا عالَم نے کس طرح انڈین اینکر اور پینلسٹ کی کس طرح بولتی بندہ کی ہے
DG ISPR Press Conference – 27 February 2019
DG ISPR Press Conference – 22 February 2019

