ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی اور بار کوڈ لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لگنے کے بعد متعلقہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کا افسر لیز کرائے گا تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ شفافیت کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ہر قدم قابل تعظیم ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان
ریکوریز میں اضافہ کے لئے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کا خصوصی اجلاس۔ 6ماہ میں ایک روپیہ بھی ریکوری کی مد میں جمع نہ کرانے پر حیرت کا اظہار۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے نوٹیفیکشن نمبر Secy/ Admtr/ KMc/ 2020بتاریخ 10 دسمبر 2020پر عمل کیوں نہیں کیا گیا
فوری ریکوریز میں اضافہ کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ پی ٹی سی ایل، تھانوں، ڈی ایم سی ویسٹ کو واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹس۔ڈپارٹمنٹ اور افسران کے نام استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے تھانوں کو خطوط۔لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی کے لئے لکھ دیا۔ جرمن اور کورین پر عدالتی احکامات کے باوجود کاروائی پر ٹرسٹ اور لینڈ گریبرز کے خلاف بھی تھانے اور سب رجسٹرار کو خطوط
غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کر رہے ہیں۔لینڈ گریبرز کے عوام جال میں نہ آئیں۔ سرکاری افسران کا نام لیکر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ جسکی اطلاع متعلقہ اداروں، پولیس اسٹیشن، اور رینجرز کو بھی دے دی گئی ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کے ایم سی
جرمن اور کورین پر عدالتی احکامات کے باوجود کاروائی پر ٹرسٹ اور لینڈ گریبرز کے خلاف بھی تھانے اور سب رجسٹرار کو خطوطلکھ دیئے گئے ہیں اور اب انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی خواہ اس میں وہ سرکاری اہلکار ملوث ہوں۔ پی ڈی اورنگی
:کراچی
بلدیہ عظمی کراچی کے پروجیکٹ اورنگی کے اجلاس میں ریکوریز میں اضافے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان نے 6ماہ میں ایک روپیہ بھی ریکوری کی مد میں جمع نہ کرانے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے نوٹیفیکشن نمبر Secy/ Admtr/ KMc/ 2020بتاریخ 10 دسمبر 2020پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ انسداد تجاوزات کی مد میں چالان کیوں جمع نہیں کرائے گئے؟ فوری ریکوریز میں اضافہ کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انسدا د تجاووزات جاوید مصطفی، افسران سہیل مشتاق، جمال اختر، معین اختر، نسیم الغنی، انیق احمد، ارشاد احمد،، ایس ایم جاوید، و دیگربھی موجود تھے۔ پی ٹی سی ایل، تھانوں، ڈی ایم سی ویسٹ کو واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے۔پی ٹی سی ایل پر چھ کروڑ، پولیس ڈپارٹمنٹ پر سوا چار کروڑ، جبکہ بلدیہ غربی پر تین کروڑ پچپن لاکھ کے واجبات ہیں۔ کے الیکٹرک کو فوری گرڈ اسٹیشن کے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے لئے چالان جاری کئے جا رہے ہیں۔غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کر رہے ہیں۔لینڈ گریبرز کے عوام جال میں نہ آئیں۔ سرکاری افسران کا نام لیکر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ جسکی اطلاع متعلقہ اداروں، پولیس اسٹیشن، اور رینجرز کو بھی دے دی گئی ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کے ایم سی نے کہا کہ گلشن ضیاء، غازی آباد اور مختلف علاقوں میں لینڈ گریبرز کی نشاندہی کرتے ہوئے بھرپور کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں کو لکھ دیا گیا ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تو حید کالونی شیٹ نمبر چار پر پہاڑی کاٹنے کی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل مائنز ایڈ منرلز اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی و غربی کو دے دی ہے اور فوری کاروائی کے لئے سفارشات پیش کی ہیں۔ ڈپارٹمنٹ اور افسران کے نام استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے تھانوں کو خطوط۔لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی کے لئے لکھ دیا۔ جرمن اور کورین پر عدالتی احکامات کے باوجود کاروائی پر ٹرسٹ اور لینڈ گریبرز کے خلاف بھی تھانے اور سب رجسٹرار کو خطوطلکھ دیئے گئے ہیں اور اب انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی خواہ اس میں وہ سرکاری اہلکار ملوث ہوں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی اور بار کوڈ لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لگنے کے بعد متعلقہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کا افسر لیز کرائے گا تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ شفافیت کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ہر قدم قابل تعظیم ہے۔ پروجیکٹ اورنگی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ سرکاری ادارے سے معلومات لئے بغیر کسی بھی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں۔ گلشن ضیاء اے سے کے بلاک تک بلدیہ کراچی کی زمین ہے۔ لیز کے لئے ڈپٹی کمشنر کی این او سی لازمی ہے۔ورنہ کیس اٹینڈ نہیں کیا جائے گا۔ جس میں تمام قانونی تقاضے پورے نہ ہوں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ لینٖڈ گریبرز پروجیکٹ افسران کے نام استعمال کرتے ہیں عوام فوری اطلاع دیں انکے خلاف ایف آئی آر سمیت تمام اقدامات کریں گے۔
اورنگی نالہ پر آپریشن کے لئے مارکنگ، کوڈنگ اور پیمائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر انسدا تجاوزات جاوید مصطفی نے ڈپٹی کمشنر کے نمائندگان اسسٹنٹ کمشنر جہانگیر شاہ کو مکمل بریفنگ دے دی۔ گوگل میپ اور مکمل ریکارڈ کے ساتھ بریفنگ۔ کسی بھی وقت آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے ہوم ورک مکمل ہے۔جاوید مصطفی، جہانگیر شاہ
کراچی۔۔اورنگی نالہ پر آپریشن کے لئے مارکنگ، کوڈنگ اور پیمائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر انسدا تجاوزات جاوید مصطفی نے ڈپٹی کمشنر کے نمائندگان اسسٹنٹ کمشنر جہانگیر شاہ کو مکمل بریفنگ دے دی۔ گوگل میپ اور مکمل ریکارڈ کے ساتھ بریفنگ۔ کسی بھی وقت آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے ہوم ورک مکمل ہے۔اورنگی نالے پر آپریشن شروع ہونے کی تاریخ ضلعہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے دیں گے۔ جاوید مصطفی، کچی آبادی کے محسن، عقیل احمد، ارشاد احمد، نسیم الغنی، انیق احمد توقیر احمد، منیر اختر اور دیگر نے ضلعہ انتطامیہ کو مکمل ورکنگ سے آگاہ کیا۔



