بلدیہ شرقی میں کرپٹ عناصر کا راج ایڈمنسٹریٹر و  میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی پراسرار خاموشی سے  افسران و ملازمین خوف کی لہر قائم

،بلدیہ شرقی میں کرپٹ عناصر کا راج ایڈمنسٹریٹر و  میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی پراسرار خاموشی سے  افسران و ملازمین خوف کی لہر قائم

 کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) ڈی ایم سی ایسٹ میں اختر علی شیخ میونسپل کمشنر نہ ہونے کے باوجود تاحال اب بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں، اختر علی شیخ کاڈی ایم سی ایسٹ میں اثرورسوخ قائم کرنے کیلئے تمامتر کوششوں کو استعمال کیا جارہا ہے جس کے سامنے ایڈمنسٹریٹر محمدعلی شاہ سمیت میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک بھی بے بس دکھائی دینے لگے،ڈپٹی ڈائریکٹر صدیق سواتی سابق میونسپل کمشنر اختر علی شیخ کے خاص الخاص ہیں اور ایڈورٹائزمنٹ کے شعبے میں کرپشن کے ماہر تصور کئے جاتے ہیں انہیں ایک انسپکٹر عدنان بشارت کی قربانی دیکر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے بلدیہ شرقی میں گزشتہ کئی مہینوں سے سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے ایسی تعیناتیوں عمل میں لائی جارہی ہیں جو کہ بورڈ کے لئے گلے کی گھنٹیاں بننے جارہی ہیں کیونکہ ان تعیناتیوں کے عقب میں مذمومث مقاصد کی تسکین دکھائی دے رہی ہے اور ایسے افسران وملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے جو کہ عرصے سے خدمات سر انجام دے رہے تھے مگر انہیں صرف اس لئے ہٹایا جارہا ہے تاکہ متبادل کے طور پر گرفت حاصل کی جاسکے، صدیق سواتی کو سیاسی سپورٹ بھی حاصل ہے اوراسوقت ایڈورٹائزمنٹ کے شعبے میں ان کی تعیناتی کے پیچھے اختر علی شیخ کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہر جائز وناجائز طریقے سے نوٹ بٹورنا شامل ہے جس سے بے خبر بلدیہ شرقی کی انتظامیہ ایسے احکامات صادر کر رہی ہے جو بلدیہ شرقی کو مشکل سے دوچار کرنے کا سبب بن رہی ہے اور تسلسل کے ساتھ یہ عمل جاری رہا تو بلدیہ شرقی کو مشکلات سے بچانا نہ صرفث مشکل ہو جائے گا اور جو غیر قانونی کاموں میں ملوث پائےّجائیں گے ان کے خلاف کاروائیوں کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں