بلدیہ شرقی،ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اعجاز شیخ کا مبینہ کرپٹ ملازمین پر نوازشات کی بھر مار،
کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی، محکمہ لوکل ٹیکس جمشید زون میں کرپٹ مافیا سرگرم ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اعجاز شیخ کے دست راست عبدل رشید منگی،اور معطل شدہ ملازم ایم خالد بلدیہ شرقی جمشید زون کی ریکوری کو نقصان پہنچانے میں مصروف،میونسپل کمشنر شیعب ملک کا مبینہ کرپٹ ایم خالد کے خلاف ایکشن لینے پر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اعجاز شیخ نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کے احکامات کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے معطل شدہ ملازم ایم خالدکو کام کرنے کی ازخود اجازت دے کر میونسپل کمشنر کی رٹ کو چیلنج کردیا زرائع ابلاغ کا کہناہے کہ ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اعجاز شیخ اور انکے چہیتے رشید منگی و معطل شدہ انسپکٹر ایم خالد جو کہ لوکل ٹیکس جمشید زون سے لاکھوں روپے ماہانہ کی بنیاد پر اپنی جیبیں گرم کرنے لگے انسپکٹرایم خالد کی شاہانہ لائف اسٹائل ایک حیران کن بات ہے سندھ لوکل گورنمنٹ بھی ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اعجاز شیخ کے آگے بے بس ہوگئی سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر بلدیہ شرقی میں تعینات ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اعجاز شیخ اپنے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے ڈسٹرکٹ کیماڑی سے آئے ہوئے مبینہ کرپٹ ملازم عبدل رشید منگی کو بلدیہ شرقی جمشید زون میں تعیناتی کروا کر محکمہ لوکل ٹیکس کو نقصان پہنچا کر اعجاز شیخ،رشید منگی، و خالد اپنی جیبیں بھرنے میں مگن نظر آنے لگے بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کا سیکٹری بلدیات،سیکٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ،میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک سے اپیل ہے کہ ایسے کرپٹ افسران و ملازمین جو بلدیہ شرقی کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے ان کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی عمل میں لا کر ان کی جگہ قابل افسران کو تعینات کیا جائے،



