بلدیہ شرقی میں تشدد کا واقعہ، اعلی حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا

بلدیہ شرقی میں تشدد کا واقعہ، اعلی حکام نے واقعے کا

نوٹس لے لیا

ملوث ٹھیکے داران کیخلاف کاروائی سمیت واقعے کے رونما ہونے کے پیچھےعوامل کا جائزہ لیا جائیگا

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی میں افسران وٹھیکے داران کے درمیان ہاتھا پائی پر ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمدعلی شاہ اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے بارے میں تفصیلات طلب کر لی ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایکسئین اقبال ملاح کو ٹھیکے داروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اگر اس طرح افسران کو ان کے دفاتر میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو کل کوئی بڑا واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے،اس واقعے کے بعد بلدیہ شرقی کی سیکیورٹی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے اور افسران وملازمین سخت ہراساں ہیں کہ ایک سرکاری ادارے میں تشدد کے واقعہ رونما ہو جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقبال ملاح کے حوالے سے ماضی میں بھی ٹھیکے داروں کو یہ شکایت رہی ہیں کہ وہ ٹھیکے الاٹ کرنے میں مبینہ طور پر سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے پیچھے بھی اسی بات کا عمل دخل ہے، ایڈمنسٹریٹر محمدعلی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب ملک کی جانب سے انکوائری کی جارہی ہے کہ واقعے کے پیچھے کیا عوامل موجود ہیں کہ ٹھیکے دار اس نہج تک پہنچے،ملوث ٹھیکے داروں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں کہ انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی طور بھی سرکاری افسران یا ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنائیں اگر کسی کو بھی کوئی شکایات تھیں تو انہیں بلدیہ شرقی کے اعلی حکام کو آگاہ کیا جانا چاہیئے تھا اس کے بعد اگر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا تو قانونی راستہ اختیار کیا جاسکتا تھا، بلدیہ شرقی کے سیکیورٹی کیخلاف بھی کارروائی کا امکان ہے جن کی غفلت کی وجہ سے ایسا واقعہ پیش آیا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں