*وفاقی حکومت عملی اقدامات کے بجائے بیانات پر یقین رکھتی ہے۔ جام اکرام اہرو دھاریجو

*کورونا وبا کے خطرات سے سلیکٹیڈ وزیراعظم کو صوبہ سندھ نے سب سے پہلے آگاہی دی تھی*

*وزراء کو منفی پروپئگینڈہ سے فرصت ملے تو اندرون سندھ کا دورہ کریں تو ہم انہیں دیگر ہسپتالوں کے ساتھ قومی ادارہ برائے امراض قلب کےہسپتال بھی دکھائینگے*

 کراچی(اسٹاف:رپورٹر) صوبائی وزیر اینٹی کرپشن، صنعت، تجارت و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے وزراء عملی اقدامات کے بجائے صرف بیانات دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں سلیکٹیڈ حکومت کے وزرا کو مبارکباد پیش کی کہ بالآخر دو ماہ کے بعد منظرعام پر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ک
سلیکٹیڈ حکومت کے سلیکٹیڈ وزراء اپنی حکومت کی نااہلی سندھ صوبہ پر اچھالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کے وزراء کو پتہ ہونا چاہئیے کہ حکومتیں بیانات سے نہیں کارکردگی، منصوبہ بندی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے چلتی ہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ابھی تک کوئی جامع منصوبہ شروع نہیں کیا البتہ دوسری حکومتوں کے منصوبوں پر اپنا نام آویزاں کرنے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خطرات سے سلیکٹیڈ وزیراعظم کو صوبہ سندھ نے سب سے پہلے آگاہی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزراء کو پتہ ہی نہیں دیگر صوبوں کے لوگ علاج کے لئیے سندھ آتے ہیں۔جام اور اگر وزراء کو منفی پروپئگینڈہ سے فرصت ملے تو اندرون سندھ کا دورہ کریں تو ہم انہیں دیگر ہسپتالوں کے ساتھ قومی ادارہ برائے امراض قلب کےہسپتال بھی دکھائینگے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی، سکھر، سیوھن، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، خیرپور میں امراض قلب کے علاج کے لئے جدید ہسپتال کا قیام عمل میں لا کر دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے باقی اضلاع میں بھی امراض قلب کے علاج کے لئے جدید ہسپتالوں کے قیام کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی، صنعت وتجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے کبھی دوسری حکومت کے منصوبوں اپنے نام سے منسلک نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ عوامی خدمت میں سب سے آگے ہے اور سندھ کے لوگ تعصب سے پاک ہیں۔ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ان کا شیوہ ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات راشن کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ حکومت سندھ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی ہدایات پر سندھ حکومت کورونا سے جنگ لڑ رہی ہے اور اس جنگ میں سندھ حکومت کے اقدامات کو دنیا نے سراہا ہے۔ پتہ نہیں سلیکٹیڈ حکمرانوں سے حکومت سندھ کی تعریف کیوں ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں