
کویت میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے جزوی کرفیو کو مسترد کر دیا ہے۔
ایک مقامی روزنامے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 47.5 فی صد لوگوں نے کویت میں جزوی پابندی عائد کرنے کو مسترد کر دیا۔
یہ سروے روزنامہ القبس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا، سروے میں 9546 افراد نے حصہ لیا، جس میں انکشاف ہوا کہ 47.5 فی صد رائے دہندگان نے کویت میں جزوی لاک ڈاؤن کے مخالف ہیں۔
ریفرنڈم میں شریک 43.7 فی صد شرکا نے پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ 8.8 فی صد نے اس پر کوئی دل چسپی ظاہر نہیں کی کہ پابندی عائد کی جائے یا نہیں۔
سروے کے لیے سوال دیا گیا تھا کہ کویت میں کرونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کیا آپ جزوی پابندی کی حمایت کرتے ہیں؟ جواب کے لیے تین آپشن دیے گئے تھے، ہاں، نہیں، مجھے پرواہ نہیں ہے، جن میں سے کوئی ایک منتخب کیا جانا تھا۔
واضح رہے کہ وزرا کونسل کے اعلان کردہ فیصلوں میں کھانے کی دکانوں اور فارمیسیوں کے استثنیٰ کے ساتھ، ہیلتھ ، اسپورٹس کلب اور ہیئر ڈریسرز کی مکمل بندش کے ساتھ رات کے 8 بجے سے صبح 5 بجے تک مختلف تجارتی سرگرمیاں بند رکھنا شامل ہیں۔
استفتاء «القبس»: 47.5% يرفضون فرض #الحظر_الجزئي في الكويت
• 43.7 % من المشاركين أيدوا فرض الحظر.. و8.8% غير مهتمين
• #الاستبيان شارك فيه 9546 شخصاًhttps://t.co/vLhsb2dmKc
— القبس (@alqabas) February 8, 2021



