میونسپل کمشنر ڈی ایم سی سینٹرل سید محمد علی زیدی کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے تعارفی اجلاس

میونسپل کمشنر ڈی ایم سی سینٹرل سید محمد علی زیدی کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے تعارفی اجلاس

ٹیم ورک کے طور پر خدمات سر انجام دے کر ضلع وسطی کو بہتری کی جانب گامزن کیا جائے گا، میونسپل کمشنر

کراچی (بیٹ رپورٹر) میونسپل کمشنر ڈی ایم سی سینٹرل سید محمد علی زیدی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو بلدیاتی خدمات سے آراستہ کرنے کیلئے ٹیم ورک کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے محکمہ جات اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں محکمہ جات کودرپیش مسائل کو دور کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے، شکایتی مراکز مکمل طور پر فعال رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر براہ راست مجھے رپورٹ پیش کریں جبکہ سابق میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین کو ڈسٹرکٹ آفیسر (پلاننگ اور ڈیولپمنٹ)بلدیہ کراچی وسطی تعینات کیا گیا ہے۔سید محمد علی زیدی نے آج میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کا منصب سنبھالنے کے فوری بعد افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی،بلدیہ وسطی کے نئے میونسپل کمشنر سید محمد علی زیدی نے بلدیہ وسطی کے تمام شعبہ جات کے افسران سے تعارفی اجلاس میں اہلیان ضلع وسطی کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاء کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے تعارفی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے دوسروں کے اطمینان کے بجائے خوداحتسابی کے تحت اپنے آپ کومطمئن کریں کیونکہ ہر شخص بخوبی جانتا ہے کہا ں ا س نے اپنی ذمہ داری کس حد تک پوری کی۔مزید برآں انہوں نے تمام افسران اور کارکنان کے درمیان باہمی تعاون اور اتحاد کو کسی بھی محکمے کی کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران ایک دوسرے سے مضبوط اشتراک اور اتحاد قائم کریں کیونکہ جب 2 اور 2ملتے ہیں تو بظاہر تو 4 بنتا ہے مگر طاقت 22 کی بنتی ہے۔ ٹیم ورک کے زریعے ہم بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں میونسپل کمشنر محمد علی زیدی نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کام کی تکمیل کے لئے وقت کی پابندی نہایت اہمیت کی حامل ہے اس لئے تمام اسٹاف و افسران دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کریں تاکہ ہر کام وقت پر شروع ہو اور وقت پر ختم کیا جاسکے ۔ انہوں نے ہر شعبے کے سربراہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سہہ ماہی اہداف اور لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے اس طرح بلدیہ وسطی کو سہہ ماہی لائحہ عمل کے تحت قلیل مدتی ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔اس موقع پر اجلاس میں شریک افسران نے اپنی جانب سے نئے میونسپل کمشنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے بلدیہ وسطی کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کا یقین دلایا۔۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں