میونسپل کمشنربلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کی بہترین کارکردگی

لائینز ایریا، کاسموپولیٹن سوسائٹی اور مزار قائد کے گردونواح میں سڑکوں کی استرکاری کے کام انجام دے دئیے گئے

کراچی ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی ضلع شرقی میں سڑکوں کی بہتری کے حوالے سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنا کر کافی بہتری لائ جاچکی ہے خاص طور پر مرکزی نوعیت کی شاہراہوں کو درست کرنے کیلئے سڑکوں کی استرکاری، پیچ ورک، روڈ لیولنگ اور گلیوں کو درست کرنے کے حوالے سے سی سی فلورنگ کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں اس سلسلے میں کاسمو پولیٹن سوسائٹی سے باب ایمان مزار قائد تک سڑک پر پیچ ورک کے کام سر انجام دیکر درست کر دیا گیا ہے،

بریگیڈ پولیس اسٹیشن روڈ لائینز ایریا کی سڑک پر استرکاری کے کام سر انجام دئیے گئے ہیں اسی طرح محمودآباد میں گلیوں کی سی سی فلورنگ کے کام بھی مرحلہ وار سرانجام دئیے جارہے ہیں، منظور کالونی کے مختلف سیکٹرز میں نالوں کی صفائ کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے مذکورہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر علاقہ مکین مسرور دکھائ دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی کی بلدیاتی انتظامیہ کی کاوشوں سے ضلع شرقی میں مرحلہ وار بہتری آرہی ہے

یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہا تو ضلع شرقی کا انفراسٹرکچر جلد ہی بہترین شکل اختیار کر لے گا انہوں نے بلدیاتی انتظامیہ کا مختلف علاقوں وشاہراہوں پر مختلف بلدیاتی امور سر انجام دینے پر شکریہ ادا کیا.



