سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیا حکم جاری، شاہ سلمان کا اہم اعلان

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کرفیو میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مملکت بھر میں جاری کرفیو میں غیرمعینہ مدت کے لئے توسیع کر دی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اکیس دن کے لیے لگائے جانے والے کرفیو کی مدت ختم ہونے سے پہلے توسیع کا حکم جاری کیا ہے۔ کرفیو میں توسیع کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر مکمل قابو پانا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 23مارچ کو روزانہ شام سات سے صبح چھ بجے تک کرفیو لگانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد چوبیس گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا۔ کرفیو میں صبح تین سے چھ بجے تک کرفیو میں نرمی کی جاتی ہے تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کر سکیں۔

کرفیو کے دوران فارمیسیوں، صحت کے اداروں، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں، پیٹرول پمپس، گیس سیلنڈر کے مراکز کھلے ہیں۔

پابندی سے بینک خدمات، اصلاح و مرمت کے کام، پلمبر، الیکٹریشن اور ایئرکنڈیشن کے ٹیکنیشن کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ پانی کی فراہمی اور واٹر ٹینکرز اور گندے پانی کی نکاسی والے ٹینکرز کو بھی سروس مہیا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet