کراچی پورٹ ٹرسٹ میں تاریخی کامیابی،

 کراچی،انصاف لیبر یونین کی کراچی پورٹ ٹرسٹ میں تاریخی کامیابی، منظر نامہ تبدیل ہونے لگا کے پی ٹی ملازمین کی مراعات بحال کر دی گئیں، مراعات کی بحالی پر کے پی ٹی میں جشن کا سماں رہا جبکہ کے پی ٹی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر علی زیدی اور سر بلند خان کے نعروں سے کے پی ٹی گونجتا رہا مراعات کی بحالی پر کے پی ٹی انصاف لیبر یونین کے صدر سمیع زیدی، جنرل سیکریٹری سر بلند خان نے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کے پی ٹی کے ملازمین کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے انہوں نے مراعات کو بحال کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان، منسٹر شپنگ علی زیدی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے کے پی ٹی کے ملازمین کو خوشیاں نصیب ہوئی ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں