بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ محمد رضوان خان.

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ محمد رضوان خان.

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ وہایڈمنسٹریٹر کراچی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گیااس کے لئے بلدیہ کراچی کے ریونیو میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے یہ بات پی ڈی اورنگی ٹاون کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید مصطفی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کراچی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کے ویژن اور ترقی اور نتائج کی فراہمی کے مطابق چلائیں گے۔کسی بھی دور میں غلط لیز ہوئی ہو اس کی منسوخی اولین ترجیح ہے۔ لیگل کو 20کیس Suit for canceelation بھیجے ہوئے ہیں انکا فالو اپ کریں گے۔ فلاحی زمین کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نالوں پر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے سروے آخری مراحل میں ہے۔140ملین کی رقم تمام اداروں سے وصول کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں کرنے ہے تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اپنے پیروں پر کھڑا کر سکے۔ ایڈمنسٹریٹر بہترین افسر ہیں انکے تعاون سے کے ایم سی ترقی اور پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔ پی ٹی سی ایل سے6کروڑ،4 پولیس اسٹیشن سے4کروڑ، ڈی ایم سی ویسٹ سے 3کروڑ30لاکھ وصول کرنے ہیں۔ کے الیکٹرک سے سب اسٹیشن Sub Station، گرڈ اسٹیشن کی کروڑون کی رقم لینی ہے۔ پی ڈی اورنگی نے مذید کہا کہگلشن ضیاء کی بلاک اے سے کے تک زمین کے ایم سی کی ہے۔ عدالت جا ئیں گے۔ پانچ بلاکوں پر ضلعی انتظامیہ نے قبضہ کرلیا۔ حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ کروڑوں روپے کا کے ایم سی کو نقصان ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میٹروپولیٹن کمشنر کی مدد سے کے ایم سی کے وسائل بڑھائیں گے اور ریکوریز میں اچھا اضافہ کریں گے۔ اسی کی تنخواہ لیتے ہیں کہ ادارہ کو کچھ ڈیلیور کرسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی برائی کرکے اپنے قانون کے طالب علم اور اہل قلم ہونے کے ناطے اپنی تہزیب کو پراگندہ نہیں کرسکتے۔ جتنے معاملات ہیں ان پر اپنے ہی دور میں ایکشن لے لیا گیا تھا۔ جس میں علاقہ ایم این اے، ایم پی ایز اور منتخب نمائندوں کے علاوہ ہمارا اپنا ریسرچ ورک بھی شامل تھا۔ لیگل ڈپارٹمنٹ سے تاخیر ہونے کی وجہ سے ان پر کاروائی نہیں ہوسکی۔ ایک ایک کام قانون کے مطابق ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے لیز ایک ہی فرد کو دینے کا فیصلہ بہترین ہے اسکی مکمل پابندی کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں