صحافیوں کے اعزاز میں وطن پرست لیبر یونین کے ڈی اے کی جانب سے ایوارڈ کی تقسیم کا انعقاد

صحافیوں کے اعزاز میں وطن پرست لیبر یونین کے ڈی اے کی جانب سے ایوارڈ کی تقسیم کا انعقاد

کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)وطن پرست لیبر یونین کے ڈی اے کی جانب سے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا جس سے پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائمخانی نے خطاب کرتے ہوئ کہا کہ

 قائد اعظم محمد علی جناح کے ملک کو جنہوں نے لوٹاہے معاشرے کے ناسوروں کو ضرور سزا ملنا چاہئے اور معاشرے میں میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں ان کو بھی جزا ملنی چاہئے فرض شناس افراد کی حوصلہ افزائی کا فقدان ہے ان خیالات کا اظہار پی ایس پی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے ادارہ ترقیات کراچی میں وطن پرست لیبر یونین کی جانب سے صحافیوں کےاعزاز میں دی جانے والی تیسری تقریب برائے آزاد صحافت ایوارڈ 2020و جنرل اجلاس برائے وطن پرست لیبر یونین کے ڈی اے میں اپنے خطاب میں کہی۔اس موقع پرانچارج لیبر فیڈریشن پی ایس پی ندیم احمد خان،سرپرست اعلی وصدر سید عمران حسین نے سیکرٹری اطلاعات کے ڈی اے وطن پرست یاسرعلی خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈ دئیے گئے۔وائس چیئرمین پی ایس پی شبیر قائم خانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر معاشرے میں مثبت کرادا ادا کرنے والوں کی خد مات کو سراہا جانا چاہئے۔پاک سر زمین پارٹی میں اگر کوئی فرد خراب ہے اس کی مخالفت کی جاسکتی ہے۔صحافی برادری قابل احترام اور ان کی معاشرے میں معزز حیثیت ہے۔وائس چیئرمین شبیر قائم خانی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں دنیا بھر سے بلا رنگ و نسل لو گ یہاں رہتے تھے یہاں کبھی ٹرام چلا کرتی تھی،ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام تھا آج کراچی کا حال دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 25سال بعد آزاد ہونے والے بنگلہ دیش کی معیشت ہم سے آگے جارہی ہے۔کراچی کی سڑکوں پر جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ معاشرے میں تربیت کا فقدا ن ہے عدم اعتماد کی فضاء قائم ہے جب ہم اچھے انسان بنے گے تو اچھے صحافی،انجینئر،وکیل بن سکتے ہیں سندھ کو گل گلزار بنانے کیلئے اچھے افراد کو معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔پی ایس پی بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔تقریب میں 2020کے دوران بہترین کارکردگی کے حامل بلدیاتی اداروں کی کوریج کرنے والے صحافی روزنامہ ریاست کے سنیئر رپورٹر سید جنید احمد کے علاوہ ضیاء الرحمن، جوہر مجید .عمران علی شاہ.نعیم خانزادہ.مخدوم عادل.فریدعالم.ماہافاروقی سمیت دیگر صحافیوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں