
کراچی : ۔۔۔ معروف بین الاقوامی پاکستانی فلم اسٹار و
گلوکار علی ظفر نے شوبز دنیا سے بیزار ہو کر مزہب کی طرف دل مائل کر لیا، گزشتہ روز علی ظفر نے پاکستان میں سب سے بڑے روحانی سلسلے محمدیہ ادریسیہ پر حاضری دی اور سلسلہ ادریسیہ کے عظیم بزرگ حافظ شیخ محمد امین بن عبدالرحمان سے بیت کر لی ، سلسلہ ادریسیہ کے ذریعہ سے اطلاع ملی ہے کہ ملتان میں شاہ رکن عالم کالونی میں قائم سلسلہ ادریسیہ کی فافظ شیخ محمد امین بن عبدلرحمان جامع مسجد میں معروف گلوکار علی ظفر نے نماز بھی پڑھی اور سلسلہ ادریسیہ کے بزرگ حافظ شیخ محمد امین کا خطاب سننے کے بعد عہد( بیت) کی ہے ، زرئع کا کہنا ہے کہ علی ظفر کا کہنا تھا کہ مجھے آج پہلی بار دلی سکون ملا ہے اور میں یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ، ذرائع نے بتایا کہ علی ظفر نے کہا کہ مجھے ایسا قلبی اطمنان کبھی محسوس نہیں ہوا جیسا ملتان میں شیخ صاحب کی خدمت میں آنے کے بعد میسر آیا ہے ، ذرائع نے مذید بتایا کہ علی ظفر شو بزسے کنارہ کشی پر غور کر رہے ہیں۔



