
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب بند معیشت کو کب کھولنا ہے، یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں معیشت کو کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرنے لگا ہوں اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ درست فیصلہ ہو لیکن یہ میری زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہو گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس یا کونسل کا قیام عمل میں لانے جا رہے ہیں جس میں بہترین ڈاکٹرز اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔



