ادراہ ترقیات کراچی،سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی روڑ کٹنگ کی مد میں لاکھوں کی کرپشن،
عوام کو موت کے حوالے کرنیوالے افسران کھلے عام اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف،


کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) اداراہ ترقیات کراچی میں تعینات ایکسین کمال شیخ ،اے ای ای،کامران ارشد،اے ای ای کے ساتھ ساتھ ناصر جمال کے انوکھے کارنامے ذرائع کے مطابق سرجانی سیکٹر 5ڈی کے داخلی اور خارجی راستے پر کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے پی ٹی سی ایل کے عملے کی گئی 1200 میٹر لمبی غیر قانونی روڈ کٹنگ کی وجہ سے سرجانی سیکٹر 5ڈی کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ ادراہ ترقیات کے کرپٹ مافیا نے لاکھوں روپے لے کر جان بوجھ کر یہ کام انجام دیا گیا ہے پی ٹی سی ایل کے پاس کوئی این او سی نہیں ہے لیکن ادراہ ترقیات کے افسران کی جیب گرم ہونے کی وجہ سے نہ چالان کی ضرورت نہ ہی این او سی کی بس لاکھوں روپے ایکسین کمال شیخ ،اے ای ای،کامران ارشد،اے ای ای کے ساتھ ساتھ ناصر جمال کو ادا کریں اور مزے سے دو نمبر کام کریں اداراہ ترقیات کے کرپٹ افسروں کو علاقے کی عوام سے کوئی لگاؤ نہیں جس جگہ روڑ کٹنگ کی جارہی تھیں اس جگہ انڈر گراؤنڈ سے کے الیکٹرک گیارہ ہزار واٹ کی کیبل گزر رہی ہےجو کسی بھی وقت سرجانی سیکٹر 5ڈی کی عوام کے لیے ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کے اس کام کو اداراہ ترقیات کی جانب سے کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے ہاں لیکن ادراہ ترقیات کراچی کے روڈ کٹنگ کے بادشاہ کامران ارشد،اور چیف انجینئر مبین صدیقی اپنے ہی ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ افسران کی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہےسرجانی سیکٹر 5ڈی کی عوام نے وزیر بلدیات،ڈی جی کے ڈی اے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرپشن زدہ افسران پر ایکشن لیتے ہوئے سرجانی ٹاؤن کی عوام پر رحم کریں۔۔۔



