پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا متفقہ فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں، اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے‘۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet