کورونا ویکسینیشن مہم سے متعلق بحرینی حکام کا بیانیہ جاری

کورونا ویکسین

بحرین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، تارکین وطن بھی بالکل مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ مملکت میں جمعہ 25 دسمبر سے کرونا ویکسین کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق’علاقوں اور محلوں میں قائم صحت مراکز سے شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی، شہری اپنے علاقے میں قائم مرکز میں جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’شہری صحت کے مراکز جاکر ویکسین لگوانے کا وقت لے سکتے ہیں، اس کے لیے رجسٹریشن درکار نہیں ہے‘۔

جن شہریوں نے پہلے رجسٹریشن کروائی انہیں کل 24 دسمبر کو ویکسین دی جائے گی، اس ضمن میں خواہش مند شہریوں کو موبائل پر پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں مراکز کا ایڈریس اور وقت بھی بتایا گیا ہے جبکہ مراکز میں ویکسین کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

وزارت صحت کے ماتحت قائم ہونے والے صحت مراکز روزانہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جہاں شہریوں کو کرونا ویکسین ٹیکے کے ذریعے دی جائے گی، جمعے اور ہفتے کے روز تعطیلات ہوں گی۔

وزارتِ صحت نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر شہری اور بزرگ ویکسین لگوانے کے اہل نہیں ہیں، اس کے علاوہ غیرملکیوں سمیت تمام شہریوں کو ویکسین بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet