بلدیہ شرقی میں غیر قانونی اشتہاری مواد ہٹانے کا عمل جاری

ڈی ایم سی ایسٹ میں غیر قانونی اشتہاری مواد ہٹانے کا عمل جاری، ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمدعلی شاہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عبدالواحد شیخ کی زیر نگرانی اسٹیمرز ودیگر غیر قانونی اشتہاری میٹیریل ہٹانے کا کام سر انجام دیا جارہا ہے، رات گئے طارق روڈ اور گلشن چورنگی پر غیر قانونی اشتہاری مواد کی موجودگی کی اطلاع پر فوری آپریشن سر انجام دیکر طارق روڈ اور گلشن چورنگی کے اطراف اسٹیمرز کو ہٹا دیا گیا ہے عبدالواحد شیخ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اشتہاری میٹیریل کو ہٹانے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے جس جگہ بھی غیر قانونی اشتہاری میٹیریل کی اطلاع ملتی ہے وہاں کاروائ عمل میں لاکر اقدامات کئے جاتے ہیں.



