بحرین کے فرمانروا شاہ حماد کو بھی کورونا ویکیسن لگا دی گئی

بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ

بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی، انہوں نے بحرین کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

بحرین کے فرمانروا شاہ حماد کو بدھ کے روز کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن لگا دی گئی۔

بحرین میں حکومت قومی سطح پر کرونا وائرس کی ویکسی نیشن شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ حماد نے بحرین کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اور نیشنل میڈیکل ٹیم کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

اس سے قبل بحرین نے اعلان کیا تھا کہ حکومت جلد ملک میں قومی ویکسی نیشن مہم پر عملدر آمد کرنے جارہی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet