مملکت میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز چند روز میں بڑے شہروں میں کرنے کا اعلان

کورونا ویکسین

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس ویکسینیشن کا آغاز چند روز میں بڑے شہروں میں کردیا جائے گا۔

وزارت صحت کے معاون سیکریٹری ڈاکٹر عبد اللہ عسیری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا جائے گا، ویکسین لگانے کی ابتدا سعودی عرب کے بڑے شہروں سے کی جائے گی۔

ڈاکٹر عسیری کا کہنا تھا کہ شعبہ طب سے منسلک اہلکاروں کو ویکسین لگانے کی خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا شمار دنیا کے ان 3 ممالک میں ہوگا جہاں کورونا ویکسین لگانے کا سب سے پہلے آغاز کیا گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے، لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی اور اہلخانہ کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔

کرونا ویکسین کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ ویکسین کی 2 خوراکیں ایک شخص کے لیے مخصوص ہیں، پہلی ویکسی نیشن کے 3 ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet